پاکستان رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈ کو آم برآمد کرے گا

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی )پاکستان نے رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈ کو آم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں آم کے بھاری برآمداتی آرڈرز بھی موصول ہو گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔مینگو گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ذرائع نے یوا ین پی کو بتا یا کہ دنیا بھر میں سندھڑی ، چونسا،مالدہ،لنگڑا،سونفیا، دوسہری اور دیگر اقسام کے پاکستانی آ م کو لذت ، ذائقے اور معیار کی بناء پر زبردست پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہو ئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پاکستان میں آم کی پیداوار ہر سال معیشت کو 25 سے 30کروڑ ڈالر کی آمدنی فراہم کرتی ہے جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 4فصد حصہ ہے ۔یونی ویژں نیوزکو انہوں نے بتا یاکہ پاکستانی آم برآمد کنندگان یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یاکہ اگر حکومت پاکستان آم پیدا کرنے والے باغبانوں ، کاشتکاروں اور زمینداروں کو سہولیات فراہم کرے تو آم سے مختلف مصنوعات بھی تیار کر کے دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ایسوسی ایشن آم کے باغات کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط انسدادی حکمت عملی اپنا رہی ہے جس کے تحت خصوصی معلوماتی کتابچے تیار کر کے باغبانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes