اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء کیلئے فیئرویل پارٹی کا انعقاد

Published on May 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments


پشاور (یو این پی)سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کیلئے فیئرویل پارٹی کا اہتمام کیاگیا‘اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی جعفر شاہ اور سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چیئرمین ریاض خان تھے‘ مہمان خصوصی جعفر شاہ نے کہاکہ آج کے نوجوان کل کا سرمایہ ہیں کیونکہ انہوں نے ہی اس ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر دیں اور اپنے کلچر وروایات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں‘اس موقع پر سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کی نومنتخب کابینہ کا اعلان بھی کیاگیا‘ ‘بعدازاں ایم پی اے جعفر شاہ نے سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کی نومنتخب کابینہ سے حلف بھی لیااور ان کو ہار پہنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog