بھٹو کے بعد نواز شریف دوسرے وزیراعظم جس کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی

Published on August 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

Bhutto,,,,,
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پاکستان کے دوسرے وزیراعظم بن گئے ہیں جن پر قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے اس سے قبل سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو پرقتل کا مقدمہ درج ہواتھا جس پر انہیں ایک آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں پھانسی دے دی گئی تھی ۔ذوالفقارعلی بھٹو اورمیاں محمد دنوازشریف کی کچھ قدریں مشترک ہیں جن پر انہیں کچھ بیرونی اورندروانی طاقتیں سزا دے رہی ہیں ۔ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے ایٹم بم کی بنیاد رکھی جبکہ میاں محمد نوازشریف ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کے دفا ع کو ناقابل تسخیر بنادیا ۔ذوالفقارعلی بھٹو کو ایک ڈکیٹر نے پھانسی پر لٹکایا جبکہ میاں محمد نوازشریف کو ایک ڈکیٹر نے جلا وطن کیا ۔ذوالفقارعلی بھٹو کو سعودی عرب اورعرب دنیا دل وجان سے چاہتی تھی جبکہ میاں محمدنوازشریف کو سعودی عرب اورعرب دنیا میں پذیر حاصل ہے ۔ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت بھی مارشل لاء کے ذریعے ختم کی گئی جبکہ میاں محمدنوازشریف کی دوسری حکومت بھی مارشل لاء نے ختم کی ۔نوازشریف اورذوالفقارعلی بھٹو کی حکومتیں عالمی اوراندرونی سازشوں کے تحت ختم ہوئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy