لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر حملہ کردیا : آئی ایس پی آر

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments


راولپنڈی (یو این پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت عروج پر پہنچ گئی ہے، عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بعد لائن آف کنٹرول پر تعینات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خنجر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارتی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا دیا ،حالانکہ قانون کے تحت یو این فوجی مشن کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ تاہم بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مبصرین کو نشانہ بنایا۔ گاڑی مبصرین گروپ کے میجرایمانویل اورمیجر”مرکو “کولے جاہی تھی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے ہیں۔اس خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپ خانہ خاموش ہوگیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بروقت مدد فراہم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme