برطانیہ میں دہشت گردی کےخطرات،اہم مقامات پرفوج اورپولیس تعینات

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments


لندن(یواین پی) برطانیہ بھرکےاہم مقامات پر دہشت گردی کےخطرات کےپیش نظرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے اسٹنٹ کمشنر نےبیان دیاہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مزیدایک ہزار مسلح پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئےہیں۔ ان کی تعیناتی کافیصلہ دہشتگردی کےخطرات کےپیش نظرکیاگیا۔اسٹنٹ کمشنر نےمزید بتایاکہ دہشتگردی سےنمٹنےکےلیےفوج کے3800جوان اہم مقامات پرتعینات کئےگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرمارک رولی نے بتایا کہ برطانیہ میں دہشتگردی کاخطرہ بدستورموجودہے۔ادھرمانچسٹرمیں خودکش بمبارکوبم بناکردینےوالےکی لندن میں تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرمارک رولی کےمطابق مانچسٹرمیں خود کش حملہ آورنےآخری سفرلندن کاکیاتھا۔ انھوں نے بتایاکہ فوج پولیس کےزیرنگرانی کام کرےگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题