چمپینز ٹرافی2017؛پاک بھارت ’’ٹاکرا ‘‘ 09 دن بعد،شائقین پرجوش

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 826)      No Comments


دفاعی چمپین انڈیا اور پاکستان، چمپینز ٹرافی کے گروپ بی میں شامل ہیں، گروپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی شامل ہیں
لندن(یو این پی) چمپینزٹرافی کا بڑا میچ روایتی حریفوں کے درمیان 4 جون کو ایڈباسٹن میں کھیلا جائے گا۔جس میں صرف 09 دن باقی ہیں ۔ میچ قریب آتے ہی جہاں شائقین کی دل کی دھڑکنیں بے قابو ہوتی جارہی ہیں وہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کمر کس لی ہے۔یو ا ین پی کے مطابق روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے جہاں گرین شرٹس بھرپور پریکٹس کرکے اپنے ہتھیار چمکا رہے ہیں وہیں بھارتی کھلاڑیوں نے بھی اہم مقابلے میں میدان مارنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سرفراز الیون 4 جون کو ایجبسٹن میں روائتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف جبکہ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے میزبان انگلینڈ کے شہر اوول میں ٹھیک ایک سال قبل چمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں تین ناک آؤٹ سمیت مجموعی طور پر 15 میچ کھیلے جائیں گے۔یکم جون سے 18 جون 2017 تک جاری رہنے والی چمپینز ٹرافی میں آٹھ بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنھیں 30 ستمبر 2015 کی درجہ بندی کے مطابق پہلی مرتبہ سیڈڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چمپین ہندوستان کو سیکنڈ سیڈڈ ٹیم کا درجہ دیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے آخری آٹھواں نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم بدترین رینکنگ پر چمپینز ٹرافی میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان ٹیم روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ سے چمپینزٹرافی کا آغاز کرے گی۔دفاعی چمپین ہندوستان اور پاکستان، چمپینز ٹرافی کے گروپ بی میں شامل ہیں، گروپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ گروپ اے میں عالمی چمپین آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ‘آئی سی سی چمپینز ٹرافی مختصر اور تیز ایونٹ ہے، جس کو کھلاڑی اور مداح سب پسند کریں گے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘چمپینز ٹرافی 2017 نہ صرف ون ڈے مقابلہ ہے بلکہ یہ عظیم روایات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے کوالیفائر سے محض چند مہنے قبل کھیلا جارہا ہے، جس کا ہر لمحہ اہم ہوگا’۔ ایک سال قبل شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام ٹیموں کو ایونٹ کی تیاریوں کے لیے کافی وقت دیا جائے تاکہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹیمیں انگلینڈ پہنچیں’۔چمپینزٹرافی کا پہلا میچ یکم جون کو گروپ اے کی ٹییموں، میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 2 جون کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔ گروہ بی کا پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 جون کو ہوگا جبکہ اہم میچ روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 4 جون کو ایڈباسٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنے دیگر میچوں میں 7 جون کو جنوبی افریقہ اور 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف میں مدمقابل ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کارڈف اور دوسرا سیمی فائنل 15 جون کو ایڈباسٹن میں ہوگا جبکہ فائنل اوول میں 18 جون کو کھیلا جائے گا۔ چمپینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بارش کی صورت میں اضافی دن بھی رکھا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题