چیمپئن ٹرافی ،بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ،4جون کو پاکستانی شاہین بھارتی کھلاڑیوں پر جھپٹیں گے

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 976)      No Comments


مانچسڑ (یوا ین پی)آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں حصہ لینے کے لئے وارت کوہلی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ،پاکستانی شاہین 4جون کو بھارتی ٹیم پر جھپٹیں گے ۔یوا ین پی کے مطابق وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی میزبانی میں یکم جون سے 18 جون تک  ہونے والی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے جمعرات کو انگلینڈ پہنچ گئی ، بھارتی ٹیم   اپنے اعزاز اور ٹائٹل کا دفاع کرنے کی غرض سے میدان میں اترے گی۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم ممبئی انڈین کے کپتان روہت شرما ا ور کیدار جادھو کے بغیر ہی انگلینڈ پہنچی ہے۔ روہت شرما اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے کے لئے ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے جبکہ مہاراشٹر کے بلے باز کیدار جادھو ویزے میں دشواریوں کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں لیکن کیدار اب کل( جمعہ کو) انگلینڈ کے لئے روانہ ہونگے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے کہا کہ دونوں کھلاڑی 28 مئی کو ہونے والا پہلا پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ہندستان نے آخری وقت میں اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے زخمی بلے باز منیش پانڈے کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا تھا، کارتک پانچ متبادل کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں بعد میں ٹیم میں باقاعدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کا یہ بڑا معرکہ یکم جون سے شروع ہوگا اور اس کا فائنل 18 جون کو ہوگا،کرکٹ کی دنیا کے اس بڑے معرکے میں پاکستان کو اس کے دیرینہ حریف ہندستان کے ساتھ ایک ہی گروپ بی میں رکھا گیا ہے،دونوں روایتی حریف 4جون کو مد مقابل ہوں گیجبکہ بھارت کا دوسرا میچ 8 جون کو سری لنکا اور تیسرا میچ 11 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ گروپ بی میں پاکستان کے علاوہ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ اور نیوز ی لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔ یاد رہے کہ ہندستان سال 2002 اور 2013 میں چیمپئن ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes