ٹھٹھہ ، الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو نوٹس

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹس جاری تین دن میں جواب طلب،
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹیس جاری کردیا گیا ہے جس میں ان سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے. ۔سابق صدر و کو چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے قریبی عزیز پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر و انچارج مانیٹرنگ ٹیم ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی کی جانب سے شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر اجازت کارنر میٹنگز اور ریلیاں نکال رہے ہیں جو الیشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے جس کے متعلق ان سے تین یوم کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ اس کی شکایت چیف الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر سمیت دیگر اعلی حکام کو ارسال کی گئی ہے، دوسری جانب پی ایس 78 کے نامزد امیدوار نے الیکشن مین جواب داخل کرنے کے لیے اپنے وکیلوں سے رابطے شروع کردئے ہیں مگر کارنرز میٹنگ کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题