خاتون مجسٹریٹ نے 10پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا

Published on May 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

 لاہور(یوا ین پی)ماڈل ٹاﺅن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے دو تھانوں کے 10پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیاہے.عدالت نے اچھرہ اور تھانہ نشتر کالونی کے 5،5پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کی ہے، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار جان سے مارنے کی سنگین دھمکی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے گواہان کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے ہیں تھانہ اچھر ہ کے سب انسپکٹر محمد سرور اے ایس آئی، محمد بشیر اور یعقوب سمیت دو کانسٹیبل اور تھانہ نشتر کالونی کے انچارج انویسٹی گیشن غلام رسول سمیت دیگر چار کانسٹیبل شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں ،گوہان کو پیش نہ کرنے سے مقدمات التو کا شکار ہیں پراسیکیوشن نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر 10تھانوں کے دس پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog