حکومت خواجہ سراؤں کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اْٹھائے

Published on December 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)خواجہ سراء بھی انسان ہیں، لوگ بْرا سلوک نہ کریں،حکومت خواجہ سراؤں کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اْٹھائے۔گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن ہر انسان کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اْٹھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ہر شخص کو چاہیے کہ خواجہ سراؤں کی عزت کرے ۔ان خیالات کا اظہار وقاص عابد ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے موضوع پر صحافیوں سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔پریس کلب مصطفی آباد میں گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کی ٹیم نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے متعلق آگہی دی اور بتایا کہ قانون کسی بھی شخص سے ناروا سلوک کی اجازت نہیں دیتا۔ کوئی بھی شخص، چاہے وہ پولیس والا ہی کیوں نہ ہو، کسی بھی خواجہ سراء کو بلا وجہ گرفتار نہیں کر سکتا۔ مگر اکثر پولیس اہلکار خواجہ سراؤں کو غیر قانونی گرفتار کر کے ان سے پیسے وغیرہ چھین لیتے ہیں اور زیادتی کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن نے حکومت سے اپیل کی کہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدائت کی جائے کہ ان کو بلا وجہ گرفتار نہ کریں اورمیڈیا کے ذریعے عوام الناس سے بھی گزارش کی کہ کوئی بھی شخص راستہ میں جاتے ہوئے سڑک پر ان کی تذلیل نہ کرے۔ خواجہ سراؤں نے کہا کہ خدا راہ ان کو بھی انسان سمجھا جائے اور ان کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کی ٹیم نے مزید کہا کہ اگر صحافی برادری اس مظلوم کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کی آواز کو حکام بالا تک پہنچائے تو یقینی طور پر ایک مثبت تبدیلی ممکن ہے اور خواجہ سراء بھی عام انسانوں کی طرح باعزت زندگی گزار سکتے ہیں۔اس موقع پر سنیئر صحافی محمد عمران سلفی نے گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کو یقین دلایا کہ مصطفی آباد کی صحافی برادری خواجہ سراؤں کے حقوق تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ خواجہ سرا اپنے مسائل اور پریشانیوں سے صحافیوں کو آگاہ کریں ، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme