پاکستان اگلے ماہ ابھرتی مارکیٹوں میں شامل ہوجائیگا، بلوم برگ

Published on May 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

 
اسلام آباد(یوا ین پی)عالمی اقتصادی جریدہ بلوم مبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے ماہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل ہوجائیگا۔گلوبل ایکس مورگن ایم ایس سی آئی پاکستان ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کے قیام کے دوسال بعدرواں سال یکم مئی سے 24مئی تک غیرملکی سرمایہ کاروںنے پاکستان میں ایک کروڑڈالرسے زائدسرمایہ کاری کی۔یوا ین پی کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ منگل کوسال کے سب سے زیادہ پاکستانی حصص خریدے۔ گلوبل ایکس کے ڈائریکٹرریسرچ جے جیکب نے جریدے کوایک انٹرویومیں بتایا پاکستان چھوٹے تالاب میں ایک بڑی مچھلی کی پوزیشن سے بڑے تالاب میں چھوٹی مچھلی کی پوزیشن پرجارہاہے، اس مثبت پیشرفت سے پاکستان عالمی منظرنامے پرآجائیگا جہاں پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے پرتذبذب کا شکارتھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog