پاکستانی شاہین بنگلیوں کو پھڑکا نےکے لئے تیار

Published on March 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

07

ڈھاکہ (یواین پی) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20، پاکستان اپنا تیسرا گروپ میچ (آج) اتوار کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا، یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ حفیظ الیون کیلئے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شکست کی صورت میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے دو میچز کھیل ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز تین میں سے دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اپنے پہلے تینوں میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme