بورے والا ،چارمعصوم بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افرادپیدائشی طورپربینائی سے محروم

Published on August 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

بورے والا (یواین پی)چارمعصوم بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افرادپیدائشی طورپربینائی سے محروم۔نواحی گاؤں241۔ای بی کے محنت کش محمدرمضان نے اپنی بیوی اوربچوں کے علاج کیلئے گھرکاسامان تک بیچ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں241۔ای بی کے رہائشی محنت کش محمدرمضان کے گھرانے کے چھ افرادجن میں اس کی بیوی حاجراں بی بی،10سالہ بیٹااسدرمضان،7سالہ بیٹی سدرہ رمضان،5سالہ بیٹاعبداللہ،سالامحمدایوب اور اس کی بیٹی نائلہ شامل ہیں جوپیدائشی طورپردونوں آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے۔محمدرمضان نے اپنی داستان غم سناتے ہوئے بتایاکہ وہ انتہائی غریب ہے اورمحنت مزدوری کرکے اپنااوراپنے بیوی بچوں کاپیٹ پالتاہے۔میں نے اپنے بچوں کی آنکھوں کے علاج کی خاطراپنے گھرکے برتن تک بیچ ڈالے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہواہے۔محمدرمضان نے بتایاکہ ڈاکٹرزکاکہناہے کہ یہ انتہائی پیچیدہ اورمہنگاعلاج ہے۔محنت کش محمدرمضان نے حکومت اورمخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیوی اوربچوں کاعلاج کروایاجائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy