جے آئی ٹی کیخلاف نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز ویڈیو نے ہلچل مچا دی ،حکومت کا اظہار لا تعلقی ،وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments


تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے،
کان کھول کر سن لو ریٹائرمنٹ پر زمین تنگ کر دینگے،نہال ہاشمی کی متنازعہ ویڈیو، تحریک انصاف نے جاری کی ،
نہال ہاشمی کا بیان قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے،حکومت یا مسلم لیگ (ن) کا اس سے تعلق نہیں ،مریم اورنگزیب ، تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی، جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا،ن لیگ کا ہر دور میں احتساب ہوا ،ہاشمی
تحقیقات کو روکنے اور ججوں کے خلاف سکینڈل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،سپریم کورٹ نوٹس لے،فواد چوہدری
وزیر داخلہ چوہدری نثار نہال ہاشمی کو کب گرفتار کر رہے ہیں ،اسد عمر
اسلام آباد (یوا ین پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ وہ شریف خاندان کا احتساب کرنے والوں اور ان کے بچوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کی 28 مئی کو کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ یو این پی کے مطابق ویڈیو میں نہال ہاشمی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے۔ ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجا گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔بعد ازاں اس متنازع تقریر پرذرائع ابلاغ کو موقف دیتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ(ن) کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ اگر مجھے جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا۔ احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے اور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کررہا تھا۔ جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لیجانا چاہتا ہے ۔کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے اور پاکستان میں کچھ لوگ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہیں۔ادھر تحریک انصاف کے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مسلم لیگ نواز کے سینیٹر نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لے ۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحریک انصاف نے جے ٹی آئی اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش پرہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا تحقیقات کو روکنے اور ججوں کے خلاف سکینڈل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ فواد چودھری نے کہا پاکستان کے عوام کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے ۔ چیف جسٹس معاملے کا سخت نوٹس لیں ۔ فواد چودھری نے کہا آئندہ آنے والے ہفتے پاکستان کی سیاست کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ ہنماپی ٹی آئی اسد عمرنے نہال ہاشمی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے پاناما کیس میں قائم جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں، چودھری نثار کب نہال ہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔دریں اثناء وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدلیہ اور اداروں کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے اور نہال ہاشمی کے بیان کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے، نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس سے مسلم لیگ ((ن) اور شریف خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف احتساب پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور وہ تو عدلیہ کے سامنے اپنی تین نسلوں کا احتساب پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کر کے بیان کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme