بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا تجارتی بحری جہاز

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments


ناروے:(یو این پی) عالمی سمندروں میں اس وقت سیکڑوں بحری جہاز ایک سے دوسرے ملک جارہے ہیں اور ان کا شور، رسنے والا تیل اور دیگر آلودگیاں سمندروں کو متاثر کررہی ہیں اس کے لیے ناروے کی کمپنی یارا دنیا کا پہلا مکمل طور پر بجلی سے چلنے والا بحری جہاز بنارہی ہے جو کسی حد تک خودکار بھی ہے۔یارا نے ایک اور ٹیکنالوجی کمپنی کانگسبرگ کے تعاون سے الیکٹریکل شپ یعنی برقی بحری جہاز پر کام شروع کردیا ہے جو اگلے سال کے آخر میں پانی میں اتارا جائے گا۔ اس جہاز کو یارا برکلینڈ کا نام دیا گیا ہے جو سمندر کے کنارے واقع دو شہروں بریوک سے لاروک تک کیمیائی مادے اور مصنوعی کھادیں (فرٹیلائزر) لے کر آئے گا۔ 2018 تک اسے نیم خودکار اور 2020 تک مکمل طور پر آٹومیٹک بنایا جاسکے گا۔ اس طرح اسے چلانے کے لیے کسی انسان کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فی الحال ایک سے دوسری جگہ یہ سامان پہنچانے کے لیے 40 ہزار ٹرک استعمال ہورہے ہیں۔بحری جہاز کے استعمال سے ایک جانب تو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی تودوسری جانب 40 ہزار ٹرکوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بیٹری سے چلنے والا یہ جہاز کئی طرح سے ماحول دوست ثابت ہوگا۔اگرچہ سمندروں میں خودکار بحری جہازچلانے میں کئی قانونی اور تکنیکی مشکلات حائل ہیں لیکن ناروے ایک عرصے سے اس پر غور کررہا ہے۔ حال ہی میں ناروے کی ساحلی انتظامیہ اور ناروے میری ٹائم اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ایک مخصوص گوشے کو خودکار بحری جہازوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme