شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments


ہمارے کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کھیلوں کی طرح ایک میچ ہے
لاہور (یو این پی) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت اہم ترین میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا اور اس کی فتح کی بھی پیشگوئی کی ہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا پہلا اور انتہائی اہم میچ چار جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا جس کے سحر نے دنیا بھر میں کرکٹ دیوانوں کو جکڑ رکھا ہے،یہی نہیں بلکہ کرکٹ کے لیجنڈز بھی ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے اپنی اپنی پیش گوئیاں کررہے ہیں،پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار بولر شعیب اختر نے ایک انٹر ویو میں پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن کے میدان میں سرفراز الیون کوہلی الیون کو پچھاڑ دے گی،شعیب اختر نے اس اہم مقابلے کے لیے پاکستان کو 60 فیصد تک بہترین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہتر سپورٹ ہے جس سے بہترین کھیل پیش کرکے قومی ٹیم بھارت کو لازمی مات دے گی،راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ وہ ایک اعصاب شکن مقابلے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس بہترین بولنگ لائن ہے جن میں اسپنر بھی موجود ہیں ،جنہیں صحیح انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے،شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں دفاعی پوزیشن کا دماغ بنائے بغیر میدان میں اترنا ہوگا اور اچھے ٹوٹل کو ذہن میں رکھنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کھیلوں کی طرح ایک میچ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes