پاکستان اور بھار ت میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں

Published on June 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

لاہور(یو این پی )پاکستان اور بھار ت کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دن برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں،شائقین کرکٹ کے انتظار کی کھڑیاں ختم ،پاک بھارت میچ میں تھوڑا وقت ہی باقی رہ گیا ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف مقامات پر بڑی بڑی ٹی وی سکرینں نصب کی گئیں ہیں جہاں پر شائقین پاک بھارت مقابلہ براہ رست دیکھ سکیں گے۔گھروں میں بھی میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر انتہائی لذیز ڈشوں کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ میچ کے درمیانی وقت میں افطاری سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکے شائقین میچ کی وجہ سے اپنی اہم مصروفیات کو ملتوی کررہے ہیں ۔اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے پاکستانی تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد پاک بھارت مقابلہ ٹی وی پر دیکھے گی ۔پاک بھارت میچ کے موقع پر لاہور میں سٹہ بازوں کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور میچ پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں آئے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme