حملہ آوروں کے نام جلد جاری کریں گے، برطانوی پولیس

Published on June 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

لندن (یو این پی)برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ لندن حملہ آوروں کے نام جلد جاری کردیں گے۔لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی،حملوں میں 7افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو ئے تھے۔ لندن برج حملے کے بعد برطانوی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بارکنگ کے علاقے سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لندن پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں برج حملہ آوروں میں سے ایک کے فلیٹ پر چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئیں ۔ برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے ۔ ادھر برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کوربن نے کہا ہے کہ دہشتگرد انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹریزامے کو پولیس کی طرف سے وارننگ دی گئی مگر انہوں نے نظراندازکی ۔ جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو اگلے ہی روز سیکورٹی معاملات پر رپورٹ بنائیں گے۔دہشت گرد حملوں کے باوجود برطانوی عوام کے جذبے بلند ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں امریکی امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا ون لوو کنسرٹ منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس کانسرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے کے ہلاک اور زخمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔حملوں میں مرنے والے اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پھول ریکھ کر خراج عقیدت پیش کیا جا رہاہے۔ادھراسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے آغاز پر کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشیلز نے لندن دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog