بورے والا، رمضان بازار میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کی صحافی سے بدتمیزی

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

بورے والا (یواین پی) رمضان بازار میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کی صحافی سے بدتمیزی تفصیل کے مطابق آج رمضان بازار کے ایک اسٹال پہ میونسپل کمیٹی بلدیہ بورے والہ کے عملہ سودا سلف خریدنے کی غرض سے آنے والے گاہکوں سے انتہائی بدتمیزی سے پیش آیا اسی دوران وہاں پہ موجود یونی ویژن نیوز پاکستان (یواین پی) انٹر نیشنل نیوز ایجنسی کے گروپ ایڈیٹر ڈاکٹرمنصور شاہد نے میونسپل کمیٹی کے عملہ سے اخلاق سے بات کرنے کا کہا تو عملہ گاہک سے توجہ ہٹاتے ہوئے صحافی کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آیاجب صحافی نے اپنی شناخت کرائی تو عملہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا اور معذرت کرتے ہوئے جان چھڑائی اعلی حکام کو رمضان بازاروں میں عملہ کی گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی اور بد زبانی کا نوٹس لینا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题