حکومت نے ایک ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں، مولا بخش چانڈیو

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی جبکہ عمران خان سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کیا گیا ہے جس پر عوامی اور اپوزیشن کا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام اور سیاستدانوں کا خیال ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔اس منی بجٹ میں 300 پرتعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد جبکہ 295 پر ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ منی بجٹ میں 178 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرتے ہوئے موبائل فون، سگریٹ، ڈائپر اور بے بی وائپس سمیت 595 اشیا کو مہنگا کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes