اعتزازاحسن نے حسین نواز کی جاری تصویر پر تین سوالات اٹھا دیئے

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


تصویر کس کیلئے فائدہ مند ہے، تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کی ہے
اس طرح کے واقعات کس کی روایات کا حصہ ہیں؟ ،سب سوالات کاجواب نوازشریف ہے،رہنماء پیپلزپارٹی
اسلام آباد(یوا ین پی)پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزازاحسن نے حسین نواز کی جاری تصویر پر تین سوالات اٹھا دیئے جن کے جواب میں ایک نام نواز شریف خود ہی بتا بھی دیا۔یوا ین پی کے مطابق اعتزاز احسن نے پہلا سوال تھا کہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر کس کیلئے فائدہ مند ہے؟ ، ان کا دوسرا سوال تھا کہ جے آئی ٹی کی تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کی ہے؟ جبکہ ان کا تیسرا اور آخری سوال تھا کہ اس طرح کے واقعات کس کی روایات کا حصہ ہیں؟ ان سب سوالات کے جواب میں اعتزاز احسن نے خود ہی ایک نام نواز شریف کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات بتارہے ہیں کہ حکومت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کرے گی۔ نہال ہاشمی کے استعفی واپس لینے کے معاملے پر اعتزاز احسن نے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ نہال ہاشمی کے پیچھے نواز شریف ہیں، ان کے اور ن لیگ کے بغیر نہال ہاشمی ایسا کر ہی نہیں سکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes