حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں سلیم بھٹی

Published on December 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپور(یواین پی) حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔حکمران قوم کے بنیادی حقوق بھی فراہم کرنے میں ناکام ہے محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور و چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پاکستان مسلم لیگ(ق)،جماعت اسلامی،پاکستان تحریک انصاف،ایس پی او ملتان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندہ افراد موجود تھے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کئی برسوں سے بہاولپور کے شہریوں کے لئے ارباب اختیار سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔لیکن حکمران جان بوجھ کر بہاولپور کے پسماندہ علاقہ سمیت شہری علاقوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی پینے سے بہاولپور کے شہری جگر،گردہ سمیت ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔حکمران عوام کو صحت عامہ کی سہولتیں بہم پہنچانے میں کوتاہی کر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہے ہیں۔طاہر شبیر نمائندہ ایس پی او نے کہا کہ بہاولپور کے شہری مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے حوالے سے اکٹھا ہونا خوش آئند ہے ایسی سرگرمیوں سے عوام کے حقوق کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی،جام جاوید جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی ،نصیرالدین ہاشمی مسلم لیگ (ن)،نصراللہ خان جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی،بیگم آسیہ کامل راہنما پی ٹی آئی،طارق مجید جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور کے عوام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے کوشاں ہیہم ایس پی او کے تعاون سے اس کام کو جاری رکھیں گے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے انہیں ترجیہی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ خطے کے عوام احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes