جنرل راحیل شریف کیلئے ترکی کا اعلیٰ ترین اعزاز ٹرکش لیجنڈ آف میرٹ

Published on October 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

2
اسلام آباد (یوا ین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترکی میں ہیں جہاں انہیں علاقائی سلامتی کے لئے خدمات سرانجام دینے اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑنے کے اعتراف میں ترکی کے اعلیٰ ترین اعزاز ترکش لیجنڈ آف میرٹ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورہ پر ترکی میں ہیں۔ ترکی پہنچنے پر انہوں نے انقرہ میں کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے بعد میں ترک بری فوج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کاﺅنٹر ٹیررازم ٹریننگ، کا ﺅنٹر آئی ای ڈی اور کاﺅنٹر انٹیلی جنس، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے انقرہ دھماکوں پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں پورا اترے ہیں۔ پاکستان ہر جگہ اور ہر موقع پر ترکی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب جنگ لڑ رہی ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ آرمی چیف کو علاقائی سلامتی کے لئے خدمات سرانجام دینے اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑنے کے اعتراف میں ترکی کا اعلی ترین اعزاز ترکش لیجنڈ آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题