وزیراعظم محمد نواز شریف کا آستانہ میں بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2017 میں پاکستانی سٹال کا دورہ

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments


آستانہ (یو این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2017 میں قائم پاکستانی سٹال کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی سٹال میں رکھی گئی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو آرٹس کی روایتی اشیاء اور ہوا و بجلی سے چلنے والی اشیاء کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیلا روس کے سٹال کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ ایکسپو 2017 ہفتہ کو شروع ہوئی اور یہ 10 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں متبادل توانائی کے ذرائع ، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور ایکو سسٹم کو محفوظ بنانے سے متعلق اشیاء اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جارہی ہے۔ اس نمائش میں 115 ممالک اور 22 بین لااقوامی ادارے شرکت کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes