انشاء اللہ عمران جلد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے،بلاول بھٹو

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments


ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، احتساب سب کا ہونا چاہیے، ہالہ میں میڈیا سے گفتگو
پی پی سربراہ کی ہالہ میں مخدوم خاندان سے تعزیت،کراچی میں بہنوں کے ہمراہ سانحہ کار ساز کی یادگار پر حاضری دی
حیدر آباد/کراچی (یوا ین پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انشا اللہ جلد عمران خان سیاست سے خود ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بھٹ شاہ پہنچے، اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے،بھٹ شاہ میں رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزماں نے ان کا استقبال کیا ۔بلاول بھٹو زرداری مخدوم ہاوس ہالہ بھی گئے،جہاں انہوں نے مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلئے جدوجہد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں گے۔ہالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔پی پی پی رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلیے جدوجہد کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم صاحب سے پرانے تعلقات ہیں وہ ہالہ تعزیت کے سلسلے میں آئے تھے۔اس سے قبل جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں کی آمد کے موقع پر کارساز فلائی اوور اور شاہراہ فیصل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اور کارکنوں کی بڑی تعداد صبح ہی کو یہاں پہنچ گئے تھے۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یادگارِ شہدا پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دھماکے کی ایف آئی آر ہماری مرضی کی نہیں کاٹی گئی، اس وقت کے حاکم نے یہاں سے شواہد ختم کر دیئے تھے، سانحے کے اگلے روز محترمہ شہدا کے لواحقین کے گھر گئیں۔صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کو انصاف نہیں ملا، پرویز مشرف نے اتنے عرصے بعد بیانات کیوں دیئے؟ چھرا مار گروپ کراچی کو بدنام کرنے کی سازش ہے، دہشتگردی کر کے کراچی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes