منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک کلو 900گرام چرس 10لیٹر شراب بر آمد

Published on December 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 1,012)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک کلو 900گرام چرس 10لیٹر شراب بر آمد۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد کا ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آ پریشن، مقدمات درج ، متعدد جوئے کے اڈوں پر بھی چھاپے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورجواد قمرکی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران علی مرتضی سے ایک کلو 100گرام چرس، غلام قمر سے300گرام چرس، شہباز عرف کمانڈو سے 150گرام چرس، شجاعت عرف چندو سے200گرام چرس ، شہباز سے 150گرام چرس جبکہ مقصود کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ جبکہ جوئے کے متعدد اڈوں پر چھاپے مار کر جواریوں کوبھی گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، صحافی و عوامی حلقے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy