بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص روزانہ تین کلو مرچ کھا جاتا ہے

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments


بھوپال( یو این پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص روزانہ تین کلو مرچ کھا جاتا ہے۔ پیارے موہن جو یومیہ تین کلو مرچ کھاتا ہے اور اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ایک گائو ں سے ہے۔چالیس سال کی عمر والے تین بچوں کے باپ کی صحت کا راز اس کے گرم غذا کا استعمال ہے اس شخص کا دعوی ہے کہ وہ پچھلے چھ سالوں میں کبھی بیمار نہیں ہوا ہے۔مذکورہ شخص کو مرچیوں میں میٹھا مزاآتا ہے چاہے و ہ ہری مرچ ہو یا پھر سرخ یا پھر کالی مرچ ہو اس شخص کو تمام اقسام کی مرچیوں سے محبت ہے۔پیارے موہن کے گائوں والے اس پہلے ہی شہرت یافتہ ہونے کااعزاز دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题