وزیرِاعظم سنجیدہ رویہ اختیار کریں ورنہ گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں،قمر زمان کائرہ

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

22
بلاول بھٹو نے صرف پارٹی کارکنوں سے نہیں بلکہ پی پی پی کے ہمدردوں سے بھی معافی مانگی ہے،سابق وزیراطلاعات
لاہور(یو این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں ورنہ گونوازگوکے نعرے رنگ لاسکتے ہیں۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار کریں اور بحران حل کرنے کے لیے چارپانچ سینئر سیاستدانوں پرمشتمل بااختیار کمیٹی بنائیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ایسی ہی بااختیارکمیٹی عمران خان اورطاہر القادری بھی بنائیں اوردونوں فریقین کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کریں ،قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے صرف پارٹی کارکنوں سے نہیں بلکہ پی پی پی کے ہمدردوں سے بھی معافی مانگی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme