چیمپئنز ٹرافی: شاہینوں نے لنکا ڈھا کر سیمی فائنل کی رسائی حاصل کرلی

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments


کارڈف(یو این پی) چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شاہینوں نے سری لنکن ٹائیگرز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کرلی ہے۔کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 236 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 42 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنالیے ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے ٹیم کو 74 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جب کہ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور وہ 34 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری وہ 10 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ بھی صرف ایک ہی رنز بناسکے۔ لکمل نے اظہر علی کو 34 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کو چوتھی کامیابی دلائی۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے فاسٹ باولرز کی بدولت سری لنکا کو 236 رنز تک محدود کردیا ہے۔ جنید خان اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد عامر اور ڈبیو کرنے والے فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ سری لنکا کے 161 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان میتھیوز اور ڈیکویلا نے 78 رنز جوڑے۔ اسکے بعد آنے والے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز نے 2۔49 اوورز میں  236 رنز بنائے۔ محمد عامر ن پہلے انجیلو میتھیوز کو39 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا اور اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ڈک ویلا کو بھی 73 رنز پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy