مولی کے انمول فائدے

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,730)      No Comments

\"1\"
اسلام آباد (یواین پی)جی ہاں مولی کو معمولی نہ سمجھیں بلکہ مو لی میں پروٹین ، کیلشیم ، آیوڈین اور آئرن پایا جاتا ہے . اس کے علاوہ مولی میں ،فاسفورس ،کلورین ، سوڈیم اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے .مولی وٹامن سے بھی بھر ہور ہوتی ہے اس میں وٹامن اے، بی اور سی بھی ہوتا ہے .اگر پیٹ میں بھاری پن محسوس ہوتو مولی کے رس میں نمک ملا کر پیئیں آرام ہوگا .مولی کے رس میں تھوڑا نمک اور نیبو کا رس ملا کر باقاعدگی سے پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے اور جسم فعال بنتا ہے .پیشاب کا مسئلہ ہونے پر مولی کا رس فائدہ مند ہوتا ہے . اگر پیشاب آنا بند ہو جائے یا پیشاب میں جلن ہو ، تو مولی کا رس استعمال کریں مولی کو ہلدی کے ساتھ کھانے سے بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے . بواسیر کے مریضوں کو روزانہ مولی کھانی چاہئے .مولی کے رس کو انار کے رس میں ملا کر پینے سے ہیموگلوبن بڑھتا ہے .مولی دانتوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے . مولی کھانے سے دانت میں بھی مضبوطی آتی ہے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes