نواز شریف کی نااہلی سے ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ،برطانوی خبر ایجنسی کا تجزیہ

Published on June 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، سکیورٹی صورتحال میں بھی بہتری آئی ،رائٹرز
اسلام آباد(یو این پی) برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی کے سمن کے بعد خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔رائٹرز کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں ۔ رائٹرز کا کہنا ہے یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے ۔یونی ویژن نیوز کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ایچ آرنے نواز شریف کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes