گزشتہ روزکیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں شاندار تقریب رونمائی

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

گزشتہ روزکیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں شاندار تقریب رونمائی
میڈیا، فیشن انڈسٹری ، بلاگرز کی مشہور شخصیات سمیت فنکاروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی
لاہور(یو این پی) کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں شاندار تقریب رونمائی ، میڈیا، فیشن انڈسٹری ، بلاگرز کی مشہور شخصیات سمیت فنکاروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق صفِ اول کے موبائل فون برانڈ “ٹیکنو موبائل” نے ہفتہ کے روز نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب میں منفرد کیمراز کے حامل دو جدیدترین سمارٹ فونز ، کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں میڈیا، فیشن انڈسٹری ، بلاگرز کی مشہور شخصیات سمیت ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہا نیشرکت کی۔تقریبِ رونمائی کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کے فرائض مشہور فیشن ڈیزائینر اور صحافی سارہ گنڈاپور نے ادا کئے۔اس دوران انہوں نے ثنا راجا، حبا خان، ظلِ ہما اور دانیا شیخ سمیت دیگر مشہور شخصیات اور گلوکاروں سے ٹیکنو کیمن سی ایکس کی رونمائی کے حوالے سے ان کے تاثرات لئے۔پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار فہد شیخ اور ایف ایم 91 پر ریڈیو شو”ڈرائیو آن ود صوفی” کے حوالے سے جانی جانے والے صوفی انجم نے میزبانوں کی حیثیت سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہا نے کیا جس میں انہوں نے ٹیکنو کے دنیا بھر میں کامیاب سفر کی مفصل تفصیلات بیان کیں۔ تقریب کا مرکزی اور خاص پہلو ٹیکنو کا منفرد “سیلفی فون” تھا۔ٹیکنو کی قیادت نے شرکا کو کیمن سی ایکس سیریز کے متعارف ہونے سے سمارٹ فونز کی دنیا میں آنے والے انقلاب کا خصوصی تذکرہ کیا۔ یہ سمارٹ فون ایک خصوصی سمارٹ سینسر استعمال کرتا ہے جو فون کے سامنے والے 16 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ساتھ ٹیکنو کی “فور ان ون” ٹیکنالوجی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسمارٹ پکسل سینسر بنیادی طور پر انفرادی تصویر لے کراسے سگنل میں منتقل کر دیتا ہے۔ بعد ازاں یہ سگنلزمل کر ایک صاف اور واضح تصویر تشکیل دیتے ہیں۔ اس سہولت سے دیگر جگہوں کے علاوہ تاریکی میں بھی نہایت واضح اور صاف سیلفی لی جا سکتی ہے۔ ٹیکنو موبائل کے منفرداور قابل دید فیچرز، مثلا فون کے عقبی کیمرے میں بوقتِ ضرورت تبدیل ہونے والے فلیش رِنگ ، نہایت تیز حرکت اور ہائی ڈیفنیشن اسکرین سے اب جلد از جلد سیلفی لینا آسانی سے ممکن ہو چکا ہے۔100 فیصد تک واضح سیلفیز تصاویر سے شور کو ختم کرنے والے جدید ترین ڈی نوائزنگ سسٹم سے منسلک ہوتی ہیں جو کہ ان تصاویر کو کم سے کم روشنی والی جگہوں پر بھی واضح اور صاف بنا دیتا ہے۔ اس کے باوجود تصاویر کے لئے مزید روشنی درکار ہونے پر فون کے سامنے موجود دہری فلیش لائٹس تصاویر کو خراب یا دھندلا کئے بغیر اضافی روشنی فراہم کرتی ہیں۔ یہ تمام فیچرز کیمن کے صارفین کو سیلفی کا حقیقی اور پر لطف تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر کیمن سی ایکس ائیر بھی تقریب میں متعارف کروایا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں موبائل فونز میں بیان کردہ فیچرز موبائل انڈسٹری میں پہلی بار متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes