ا للہ تعالی نے محنت مانگی ہے،نتیجہ نہیں ، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

ta
کراچی(یو این پی) آنے والا دور اب عوام کے لیے معلومات و تفریح سے بھرپور ہوگا، عوام اب بدلاوؤ چاہتے ہیں، وہ فارمولا فلمیں دیکھ دیکھ کر اکتا چکے ہیں، یہ بات کراچی سے رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت نے گزشتہ روز کراچی کے مقامی سینما ہال کے ملٹی پلیکس سینما میں معروف ٹیلی وژن و فلمی اداکارہ زیبا بختیار کی پیش کردہ فلم ’’آپریشن ٹو ون‘‘ کے ریڈ کارپیٹ اور فلم کے پریمیئر شو پربات چیت کرتے ہوئے ٹیلیفون پر غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ اب لوگ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں اور انہیں فلموں میں گنڈاسوں، چھری اورچاقو جیسے ہتھیاروں میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی، وہ فلموں میں نئے سبجیکٹس پر معلومات ہونے کے ساتھ مکمل تفریح دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے غیر رسمی طورپرفلم کے بارے میں تبصر کرتے ہوئے کہا کہ زیبا بختیار کی یہ فلم ایک خاص طبقے کو ضرور پسند آئے گی جو کہ افغانستان کے موضوع پر بنائی گئی ہے، فلم میں کثرت سے انگریزی، پشو اور فارسی زبان کو استعمال کیا گیا ہے، جبکہ فلم کی ڈائریکشن، کیمرہ ورک قابل تعریف ہے،فلم میں اداکاری کے لحاظ سے مشہور ومعروف اداکار ایوب کھوسو اور حمید شیخ فلم کے آخر تک چھائے رہے، جب کہ نئے فنکاروں کو بھی موقع فراہم کیا گیا جنہوں نے نہایت خوبصورت انداز میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان میں ایاز سموں، علی رضا، بینا حسن اور دیگر آرٹسٹ شامل ہیں،ا نہوں نے مزیدگفتگومیں بتایا کہ حال ہی ’’نامعلوم افراد‘‘ کے ہونے والے پریمئر شو میں جس طرح سے فلم کی پذیرائی ہوئی، وہ قابل دید تھی، امید ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پردونوں فلمیں ہٹ ہوجائیں گی، اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت میں بتایا کہ وہ ایک پروجیکٹ کی پلاننگ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں میٹنگز جاری ہیں، کہانی میں کم عمر بچیوں،لڑکیوں اور خواتین کے نازک مسائل کوزیر بحث لایاگیاہے،اس کا سبجیکٹ مکمل طور پرانٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ باضابطہ طور پر سبق آموز بھی ہے، بولی ووڈ کے چند اداکارا ور اداکاراؤں نے بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عید البقر کے بعد کوشش ہے کہ کراچی میںآڈیشن رکھے جائیں اور اس سلسلے میں15 سا ل سے 45 سال کے نئے فنکار حصہ لے سکتے ہیں، آڈیشن کاطریقہ بالکل نئے اندازسے ہوگا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے بھی ٹیلیفون کالز آئی ہیں جن میں، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اوردیگر شہر شامل ہیں، امید ہے کہ وہاں پر بھی آڈیشن لیے جائیں، انہوں نے بتایا کہ انشااللہ وہ قت دور نہیں جب فلم انڈسرمی کا مستقبل کا سورج بڑی آب و تاب سے چمکے گا بشرطیکہ اس میں پڑھے لکھے ، ڈائریکٹر، ایکٹراور سمجھدار پروڈیوسر بنا کسی حجت کے اپنا کام نہایت دیانت داری سے کریں، یقیناًان کی محنت رنگ ضرور لائے گی اور یہ حقیقت بھی ہے کہ اللہ نے محنت مانگی ہے،نتیجہ نہیں، آخر میں کہوں گا کہ تمام پاکستانی عوام ،ٹی وی و فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد ، فنکار وفنکارائیں، سوشل اداروں کے سربراہان اور کارکنان سمیت ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے تمام مالکان، صحافی، رپورٹرز اور دیگراراکین کو عید البقر پردلی عید مبارکباد دیتا ہوں اوردعا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و امان کے ساتھ زندگی کی خوبصورت رعنائیاں سمیٹے ہمارا پاکستان خوشیوں سے منورہو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog