اوکاڑہ،خطرناک ڈکیت گینگ کے چار افراد گرفتار،بھاری مقدار میں مال مسروقہ مال برآمد

Published on February 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) صدر سرکل کے علاقوں میں ڈکیتی راہزنی موٹر سائیکل چھینے جانے کی بڑھتی وارداتوں کا ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گوگیرہ حافظ اطہر رشید کو ٹاسک دے رکھا تھا گوگیرہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار اراکین محمد علی ابرار افتخار اور آصف کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ نقدی رقم اسلحہ موٹر سائیکلیں اور لوٹ مار کا دیگر سامان برآمد کیا ہے ایس ایچ او گوگیرہ حافظ اطہر کے مطابق یہ خطرناک ڈکیت گینگ اوکاڑہ پاکپتن پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا جو کہ متعدد ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا خطرناک ڈکیت گینگ سے تحقیقات کی جا رہی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر گوگیرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme