جہانیاں، مشتعل بھائی کی فائرنگ،میاں بیوی موقع پر جاں بحق،ملزم موقع سے فرار

Published on July 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 689)      No Comments

جہانیاں(یو این پی ) جہانیاں روٹھی بیوی کو منانے آئے خاوند،بیوی پر لڑکی کے مشتعل بھائی کی فائرنگ،میاں بیوی موقع پر جاں بحق،ملزم موقع سے فرار،پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں،رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں لیڈی ڈاکٹرنہ ہونے پر دونوں لاشیں تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں منتقل،پولیس کاروائی شروع،مقتولہ نورین اپنے خاوند اجمل سے ناراض ہوکر 2ماہ میکے بیٹھی تھی جس کا مقتولہ کے بھائی رانا امجد کو رنج تھا،محمداجمل نورین کو لینے آیا تورانا امجد نے طعیش میں آکر میاں بیوی پر فائرنگ کردی،دونوں جاں بحق ہوگئے ،پولیس،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایچ او غلام مصطفی سنگھیڑا،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی موضع علی شیر واہن کھوہ چاہ کرپے والا کی رہائشی 22سالہ نورین بی بی دختر محمدیوسف کی شادی آٹھ سال قبل بستی رام کلی ملتان کے رہائشی 25سالہ محمد اجمل ولد لیاقت علی قوم راجپوت کیساتھ ہوئی جس میں سے 2بیٹاں پیداہوئیں،نورین بی بی خاوند اجمل سے گھریلو جھگڑے کے باعث2ماہ سے روٹھ کر اپنے میکے علی شیر واہن رہائش پذیر تھی،گزشتہ رات محمد اجمل اپنی روٹھی بیوی کو مناکر گھر واپس ،لیجانے کیلئے کرپے والا علی شیر واہن آیا تو نورین بی بی اس کی نابینہ والد ہ گھر میں موجود تھیں کہ اچانک نورین کا بھائی امجد آگیا جس کا اجمل کیساتھ پھر جھگڑا ہو ا جس پررانا امجد نے طعیش میں آخر اپنے بہنوئی محمداجمل پر فائر کیا تو بہن نورین سامنے آگئی،گولی لگنے سے نورین جاں بحق ہوگئی،جبکہ رانا امجد نے دوسرا فائر اپنے بہنوئی محمداجمل پر کیاجو پسلیوں میں گولی لگنے اور زیادہ خون بہنے سے جاں بحق ہوگیا،پر جبکہ ملزم رانا امجد قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاع ملنے ایس ایچ اوپولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد غلام مصطفی سنگھیڑا،سب انسپکٹر نور شاہ،اے ایس آئی شوکت علی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس کی طرف سے مقتولین میاں بیوی اجمل نورین کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد لائی گئیں،جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیں،جبکہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزم رانا امجد کی تلاش شروع کردی ہے،ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری غلام مصطفی سنگھیڑا نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء4 کے حوالے کردی گئی ہیں،مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes