ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم فیزٹو کا آغاز ہو چکا ہے ڈی سی اوکاڑہ

Published on October 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments


ڈپٹی کمشنرنے تحصیلدار آفس کے لان میں کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹوکا آغاز ہو چکا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع کی گرین بیلٹس ،پارکس ،شاہراہوں کے کناروں ،سکولوں ،کالجوں ،سرکاری دفاتر میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹوکے سلسلہ میں تحصیل دار آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی ازحد ضروری ہے متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کو مزید بہتر کریں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے تحصیلدار آفس کے لان میں کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹوکے سلسلہ میں پودا بھی لگایا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog