سری لنکن لیگ سپنر” ونیدو ہسارنگا “نے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے دنیا کے تیسرے بالر کا اعزاز حاصل کر لیا

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments


گالے(یو این پی)سری لنکن لیگ سپنرونیدو ہسارنگا نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں ہیٹ ٹرک کر لی ۔
یو این پی کے مطابق سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن سپنر ونیدو ہسارنگا نے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے مقررہ اوورز سے قبل ہی لیگ سپنر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 155 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔19سالہ لیگ سپنر نے میلکوم والر، ڈونلڈ ٹریپانو اور ٹینڈائی چتارا کی وکٹ حاصل کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ہسارنگا کو لہیرو مدھوشنکا کی جگہ فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھاجنہوں نے 2.4 اوورز میں 15 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ ربادا، بنگلہ دیش کے تیجو الاسلام اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ہسارنگا ڈومیسٹک کرکٹ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 775 رنز بنارکھے ہیں جبکہ صرف 12 فرسٹ کلاس میچز میں 16 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔واضح رہے کہ زمبابوے نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes