انسانیت کی خدمت ہی تواصل عبادت ہے۔ڈاکٹرعبدالرحمن نقشبندی

Published on December 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)خادم مخلوقات وچیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی جشن عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پرٹاؤن شپ لاہور میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا،جس میں 400سے زائد مریضوں کافری چیک اپ کیاگیا اورمریضوں کوادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پرڈاکٹرعبدالرحمن نقشبندی (ایم بی بی ایس )نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی تواصل عبادت ہے،اورانسان ہونے کی دلیل یہی ہے کہ بے لوث انسانیت سے پیارکیاجائے،ان کے دکھوں کوکم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے،اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشن کومزید بہترطریقے سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ڈاکٹرعبدالسلیم نقشبندی نے کہاکہ مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاجذبہ مرشد کامل کی نسبت سے عطا ہوا،اس مادیت پرستی کے دورمیں اگرہمیں صدیقی لاثانی سرکار جیسی برگزیدہ ہستی کی صحبت پاک عطا نہ ہوتی توہوسکتاہے کہ ہم بھی مال بنانے والوں میں شامل ہوتے،ہم پریقیناًاللہ تعالیٰ کافضل عظیم ہواکہ ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرنے کا جذبہ عطا فرمایا گیا۔مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کیمطابق فاؤنڈیشن کامیڈیکل ونگ ملک بھرمیں جاری فری میڈیکل کیمپنگ میں مریضوں کے چیک اپ کیساتھ انہیں ادویات بھی فری فراہم کررہاہے اوریہ ساراکریڈٹ فاؤنڈیشن کے ان بے لوث کارکنا ن کوجاتاہے جواپنی مددآپ کے تحت اس مشن میں کام کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مشن میں مزید بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题