پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے لئے 89 کھلاڑیوں کی کیٹگریوں کی فہرست جاری

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لئے 89 کھلاڑیوں کی کیٹگریوں کی فہرست جاری کر دی کس کھلاڑی کو کس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے آپ بھی جانئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے لئے 89کھلاڑیوں کی کیٹگریوں کا اعلان کرتے ہوئے فہرست جاری کر دی ہے ،فہیم اشرف ،فخر زمان ،شاداب خان،حسن علی اور بابر اعظم کو پلاٹینیم میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ عمراکمل کی گولڈ میں تنزلی ہوئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست میں پلاٹینیم کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا جن میں مصباح الحق،شاہد خان آفریدی ،فہیم اشرف ،شاداب خان ،محمد عامر ،بابر اعظم،فخر زمان،شعیب ملک،محمد عرفان،محمد حفیظ،کامران اکمل ،وہاب ریاض،حسن علی اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد شامل ہیں ۔ڈائمنڈ کیٹگری کے 9 کھلاڑیوں میں رومان رئیس ،محمد سمیع،آ صف علی،عماس وسیم،عثمان خان شنواری،یاسر شاہ،جنید خان،سہیل تنویر،محمد نواز شامل ہیں،گولڈ کیٹگری میں 20 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں حسین طلعت،محمد رضوا ن،خرم منظور،مختار احمد،ذوالفقار احمد،عمر اکمل،بلال آصف،سہیل خان ،بلاول بھٹی،عامر یامین،شاہین آفریدی،عمر گل،صہیب مقصود،شان مسعود،محمد اصغر،حارث سہیل،اسد شفیق ،راحت علی ،انور علی اور عمر امین شامل ہیں۔سلور کیٹگری میں سب سے ذیادہ 34 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اماد بٹ،افتخار احمد ،ظفر گوہر،صاحبزادہ فرحان،محمد حسن،وقاص مقصود،اسامہ میر،محمد عمرفان جونیئر،سیف اللہ بنگش،تابش خان،دانش عزیز ،رضاحسن ،سہیل اختر،گلریز صدف،آغا سلمان،سلمان ارشاد،عمران خان جونیئر،محمد عباس،کاشف بھٹی،سیف بدر،محمد عرفان خان،عمر صدیق،حماد اعظم،عمید آصف،تیمور سلطان،سعد نسیم،سعد نسیم،خوشدل شاہ،خالد عثمان،رمیز راجہ جونیئر،سعد علی،میر حمزہ،حسان خان،سعود شکیل اور فراز احمد خان شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے 12ایمرجنگ پلیئرز کی لسٹ میں محمد حسنین،روہیل نذیر،حسن محسن،محمد طہٰ،مشتاق احمد کلہوڑو،غلام مڈثر،عبداللہ شفیق،سمین گل،ابتسام شیخ،محمد عارف ،محمد جنید اور محمد اعظم خان شام ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes