مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری2کشمیری شہید

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments


سرینگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے ۔جعلی مقابلے میں مزید دوکشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئےایک ماہ کے دوران قابض فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے بہامنو میں ایک گھر کا محاصرہ کیا جس کے بعد وہاں موجودجعلی مقابلے کا رنگ دیتے ہوئے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی گولیوں سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کفایت اور جہانگی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے جواب میں قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال کیا۔۔۔جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیری میڈیا کےمطابق کئی مقامات پر مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جب کہ ضلع بارمولا کے علاقے پٹن میں بھارتی فوج  کی گاڑی نے کنٹریکٹر غلام حسن راشی نامی شخص کو کچل دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题