وفاقی تعلیمی بورڈ کا جماعت نہم کے نتائج کا اعلان

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments


اسلام آباد ( یوا ین پی ) وفاقی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ، کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 97637 طلباء و طالبات میں سے 66.68 کی اوسط کل 65302 طلبہ و طالبات کو پاس جبکہ 32045 کو فیل قرار دیا گیا ہے ۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کی نسبت ریگولر طلبہ و طالبات کے پاسنگ اوسط بہتر رہی کل ریگولر 82701 امیدواروں میں سے 74.14 کی اوسط سے 61313 پاس جبکہ 21365 کو فیل قرار دیا گیا ہے اسی طرح پرائیویٹ امیدواروں کی کل تعداد 14936 میں سے 26.71 کی اوسط سے صرف 3969 امیدوار پاس قرار پائے ہیں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ 2017ء میں جماعت نہم کے لئے گئے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں بورڈ حکام کے مطابق ریگولر امیدواروں کو ان کے نتائج متعلقہ تعلیمی اداروں جبکہ امیدواروں کو ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے جائینگے علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے اعلان کردہ نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں جبکہ امیدواران بذریعہ ایس ایم ایس بھی ایسے نتائج حاصل کرسکتے ہیں نتائج میں کمی پیشی کے حوالے سے شکایات پندرہ دن کے اندر وفاقی تعلیمی بورڈ آفس کو تحریری صورت میں دی جاسکتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog