مودی سرکار اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد کے درمیان کشیدگی عروج پر

Published on July 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments


پٹنہ (یو این پی) بھارت میں مودی سرکار اور راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی ) کے صدر، معروف سیاست دان لالو پرساد یادیو کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی )نے انڈیا کے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو کی رہائش گاہ، پارٹی کے مرکزی دفاتر سمیت 12 ٹھکانوں پر بھاری نفری کے ساتھ چھاپے مارے، بہار میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، پٹنہ سمیت ریاست بہار میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات، مٹی میں مل جاؤں گا لیکن مودی اور امیت شاہ کو ہٹا کر ہی دم لوں گا، لالو پرساد کا اعلان۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہندوستانی ریاست بہار میں سی بی آئی نے ہندوستان کے معروف سیاست دان سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو کی رہائش گاہ، پارٹی دفاتر اور دیگر 12 ٹھکانوں پر اندھا دھند چھاپہ مار کارروائیوں میں اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، لالو پرساد یادیو کی رہائش گاہ اور پارٹی دفاتر میں سی بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد ریاست بہار کی سیکیورٹی انتہائی کشیدہ ہو گئی، راشٹریہ جنتا دل کے سینکڑوں کارکن اور عہدے دار پارٹی صدر کی رہائش گاہ کے باہر جمع لیکن سیکیورٹی فورسز نے کسی کو بھی رہائش گاہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ مودی سرکار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ریاست کے تمام ضلعی مجسٹریٹ کے ساتھ ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ کو الرٹ رہنے کے ساتھ شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹنے اور مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ریاست میں دیگر جماعتوں کے دفاتر کے باہر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سی بی آئی نے چھاپوں کے دوران لالو پرساد یادیو کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ دوسری طرف راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی ) کے صدر اور معروف سیاست دان لالو پرساد یادیو نے اپنے گھر، دفاترز اور دیگر ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور امیت شاہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مجھے پھنسانے کی سازش ہے، مودی حکومت آمریت کی طرف بڑھ رہی ہے، نوجوانوں اور کسانوں کی حالت بدتر ہے، جسے چھپانے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے، جب سی بی آئی نے چھاپہ مار کارروائی کی میں گھر موجود نہیں تھا، مجھے معلوم ہوا تو میں نے بیوی اور بچوں سے کہہ دیا کہ وہ جو کاغذ مانگیں گے، انہیں دے دو، افسر اپنا کام کر رہے ہیں اور آپ اپنا کام کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے سی بی آئی کا سامنا کر رہا ہوں، مجھے اس کی عادت پڑ گئی ہے، کسانوں، نوجوانوں اور مظلوموں کی بات کرنے والوں کا یہی حشر ہوتا ہے، مودی جانتے ہیں کہ لالو بہار میں مضبوط آدمی ہے اور کسی صورت بھی غلط بات نہیں مانے گا، اسی لئے مودی ہمارے یہاں سی بی آئی بھیج رہے ہیں۔ لالو پرساد کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آٹونامس باڈی ہے آئی آر سی ٹی سی، اس کے کسی افسر کو بلا کر اپنے یہاں ایف آئی آر کرائی اور سرچ آپریشن کیا؟ لالو یادو مٹی میں مل جائے گا، لیکن مودی اور بی جے پی کو ہٹا کر ہی دم لے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog