پاک فوج کی جانب سے ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا شیڈیول جاری

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ بھرتی سینٹر کراچی کی جانب سے ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 15 اگست 2022 کو گورنمنٹ ڈگری کالج سجاول جبکہ 16 اور 17 اگست 2022 کو میونسپل کمیٹی ٹھٹہ میں میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خواھشمند امیدواروں کا قد 5 فوٹ 6 انچ، چیسٹ (سینہ) 34 انچ اور عمر کی حد 18 تا 23 سال تک لازمی ہے، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوان اپنا اصل ڈومیسائیل، مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی وغیرا کی مارک شیٹس/ پکا سرٹیفیکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوگراف کے ساتھ ساتھ تمام کاغذات کے دو دو سیٹ تصدیق شدہ فوٹوکاپیز مقررہ جگہ پر صبح آٹھ بجہ اپنے ساتھ لائیں، مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی سیلیکشن اینڈ بھرتی سینٹر کراچی کے نمائندہ وریام خان بلوچ سے 0335-2313307 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes