بلاتحقیق اورتعصب کی وجہ سے علماء فتوے جاری کرکے معاشرے میں فساد پیدا کرتے ہیں لاثانی سرکار 

Published on February 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 926)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے کہاہے کہ بلاتحقیق اورتعصب کی وجہ سے نامکمل علم رکھنے والے علماء فتوے جاری کرکے معاشرے میں فساد اوربگاڑ پیداکررہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہارلاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وفاقی اورصوبائی سطح پر حقیقی مشائخ عظام اورصحیح علمائے کرام پر مبنی کونسلیں اورکمیٹیاں بنائی جائیں جن کی سفارشات پر کسی بھی شخص کے عقیدے کے بارے میں اورفتویٰ کفردینے کا اختیارصرف حکومت پاکستان کو حاصل ہو۔ان کمیٹیوں میں حقیقی مشائخ عظام (جن کا ظاہری وباطنی تعلق اللہ ورسولﷺ سے ہو)کولازمی اوربرابری کی بنیاد پر رکنیت دی جائے ، یہ کمیٹیاں صحیح معنوں میں فعال ہوں اورکسی خاص مسلک،فرقہ یاگروہ کے ذاتی مفادات یا سوچ کوہرگز اہمیت نہ دیں تاکہ ہمارے معاشرے میں رواداری ،صبروتحمل اوربرداشت کارویہ پیداہواورہم صحیح معنوں میں پاکستان کوریاست مدینہ کے قوانین اوراصولوں کیمطابق ڈھال سکیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے حکومت کابسنت نہ منانے کے دانشمندانہ فیصلے کاخیر مقدم کیا۔اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme