ثناء میر 100 سے زائد میچ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی

Published on July 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments


ٹوئٹن:(یو این پی)  پاکستانی ٹیم کی کپتان ثنا میر پاکستان کی ویمن کرکٹ کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں جنھیں ایک سو ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے اپنا سواں ایک روزہ میچ ٹوئٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ہے۔ اس موقعے پر ثنا میر کا کہنا تھا کہ ‘جب کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو سال میں صرف چار انٹرنیشنل میچ کھیلنے کو ملتے تھے۔ اس لیے کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کہ یہاں تک پہنچ جاؤں گی۔ لیکن اب جب ورلڈ کپ کھیلنے یہاں آ رہی تھی تو معلوم ہوا ایک سنگ میل حاصل کرنے جا رہی ہوں۔ جن مشکلات اور وسائل کی کمی سے پاکستان کی ویمن کرکٹ دوچار رہی اس کے بعد لمحہ میرے لیے قابل فخر ہے۔‘ ثنا میر کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو آج بھی جو سہولیات مل رہی ہیں وہ ٹیلنٹ دکھانے کے بعد ملی ہیں جبکہ باقی ملکوں میں پہلے کھلاڑیوں پر محنت کی جاتی ہے اور پر نتائج کی توقع کی جاتی ہے۔ ’بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں تب تک کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے پیسے نہیں خرچ کیے جاتے جب تک میچ کے نتائج نہ لے کر آئیں۔‘ ثنا میر خواتین کی کرکٹ کی دنیا میں ایسی 29ویں کھلاڑی ہیں جنھوں نے ایک سو ون ڈے میچز کے لئے سپنر ثنا میر بولروں کی آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ثنا نے کرکٹ کا آغاز دو ہزار پانچ میں 19 برس کی عمر میں کیا۔ اس وقت لڑکیاں ملکی یا ڈومیسٹک کرکٹ میں نہ ہونے کے برار تھی۔ اس وقت ثنا کراچی میں ڈیفینس کالج میں ایف ایس سی کی طالبہ تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ نے مجھے لڑکیوں کے بارے میں لوگوں کی رائے بدلنے کا موقع فراہم کیا۔ ثنا میر نے اب تک اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 رنز کی اوسط سے 1306 بنائے ہیں اور ان بہترین سکور 52 رنز ہے جبکہ وہ 109 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی بہترین بولنگ وہ تھی جب انھوں نے 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题