سول اسپتال مکلی مرف این جی اوز کے پاس آنے کے بعد اموات میں مسلسل اضافہ

Published on July 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 848)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) سول اسپتال مکلی مرف این جی اوز کے پاس آنے کے بعد اموات میں مسلسل اضافہ ،سول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کی اناہلی اورعدم توجہ کے سبب بدین کا رہاےْشی ایک اور نوجون عرفان ملاح فوت ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بدین کا رہاےْشی عرفان ملاح اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ کینجھر جھیل پر گومنے آیا تھا جہاں پر کینجھر کنارے پر تیز رفتار بوٹ چلانے کی وجہ سے عرفان ملاح کو بوٹ کا پنکھا لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال مکلی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فرسٹ اےْڈ دینے کے بعد کراچی رفر کرنے کا کہا جس کے بعد ورثاء نے وہاں موجو د پیپلز ایمبولینس سروس والوں سے کہا تو انہوں نے کہا کے پیپلز ایمبولنس میں گھگر پھاٹک تک ٹریکر ہونے کی وجہ سے ہم کراچی نہیں جاسکتے جس کے بعد ورثاء نے وہاں موجود پی پی ایچ آئ ایمبولنس والوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کے ہماری ایمبولنس سول اسپتال مکلی کے مریض نہیں لیکر جاےْگی ، آخرکار ایدھی ایمبولنس کو منگواکر شدید زخمی عرفان ملاح کو کراچی لے جایا گیا، سول اسپتال مکلی کے عملے اور وہاں موجود ایمبولنس سروس کی نااہلی کے سبب دو سے تین گھنٹے گزرنے کے باعث عرفان ملاح راستے میں ہی فوت ہوگیا، یاد رہے پچلھے 13 ماہ سے سول اسپتال مکلی مرف این جی اوز کے پاس آنے کے بعد مختلف واقعات میں یہاں لاےْ گےْ زخمیوں کو کراچی رفر کیا جاتا ہے یا زخمی مریض سول اسپتال مکلی میں تڑپ تڑپ کر جانبحق ہوتے ہیں اور سول اسپتال میں موجود پیپلز ایمبولنس، ایمبولنس سروسز کی وجہ سے پچھلے ہفتے بھی ایک معصوم بچی فوت ہوچکی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کے عوام کے علاج کے لیےْ آنے والے کروڑوں کی بجٹ کھانے والے مرف این جی اوز کے خلاف فوری طور پر انکواےْری کرائ جاےْ اورمریضوں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے عملے اور مرف این جی اوز کے خلاف سخت کاروائ کی جاےْ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپہ عمرکوٹ کا رہائشی مغوی بچہ بازیاب 
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپہ عمرکوٹ کا رہائشی مغوی بچہ بازیاب مختلف وارداتوں میں مطلوب دس ملزمان گرفتار ا مسروقہ سامان نقد رقم اسحلہ اور گولیاں برآمد ایس ایس پی ٹھٹھ فداحسین مستوئی اے ایس پی فاروق بھوٹا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عمرکوٹ سے تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تیرہ سالہ مغوی بچے بال چند کو بازیاب کرادیا جبکہ اغوا کار پیو بھیل جو سانگھڑ کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا جبکہ مکلی سوسائٹی یونٹ نمبر دو میں ہندو تاجر دیوان وکرم کمار سے ان کی شاپ پر گن پر لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان ادریس بروہی اور پابند ی خاصخیلی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم ،اسحلہ اور گولیاں برآمد کرلی ہے جبکہ ٹھٹھ میں گاڑیاں چوری میں ملوث گینگ کے چھ کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ گھر وں مے چوری کرنے کے وار داتوں میں مطلوب ملزم شیرو ملاح کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے اس موقع ایس ایس پی ٹھٹھ فدا حسین مستوئی نے بہترین کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کو دو لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ پولیس نے تمام گرفتارملزمان اور مغوی بچے کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی 
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ ) ٹھٹھہ مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا مکلی کے قریب قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا حادثے کے نتجے میں گھارو کا رہائشی نوجوان براد ولد یار محمد تھیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جیسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جھرک کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص رزاق ببر جاں بحق ہوگیادریں اثنا کنیجھر جھیل میں نہاتے ہوئی لانچ کی ٹکر سے بدین کا رہائشی نوجوان عرفان ملاح جاں بحق ہوگیا ہے گاڑہو میں موٹر سائیکل اور چنچی رکشہ کے ٹکر سے دو افراد قاسم ملاح ذوالفقار ملاح شدید زخمی ہوگئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes