نیشنل ٹی 20: ناردرن نے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت کو گلے لگا لیا

Published on October 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

لاہور: (یواین پی) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چوتھے میچ میں ناردرن نے ایونٹ کے دوران مسلسل دوسری فتح کو گلے لگا لیا اور سدرن پنجاب کو 27 رنز سے شکست دیدی۔ شاداب خان مردِ میدان قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق ناردرن نے مقررہ اوورز میں 203 رنز بنائے، علی عمران 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں ذیشان ملک 11، حیدر 28، شاداب خان 28، عمر امین 15، آصف علی 29 اور محمد نواز 31 رنز بنا سکے۔ سینٹرل پنجاب کی طرف سے زاہد محمود نے تین جبکہ محمد عرفان نے دو شکار کیے۔ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب نے جارحانہ آغاز کیا، 8 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر روحیل نذیر کو کیچ دے بیٹھے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین صفر پر پویلین لوٹے۔شان مسعود الیون کی طرف سے ذیشان اشرف 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں عمر صدیق33، صہیب مقصود 18 سکور بنا پائے ، دیگر کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، سدرن پنجاب کی ٹیم 176 رنز بنا سکی۔ حارث رؤف نے 4 اور کپتان شاداب خان نے تین مہرے کھسکائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题