جے آئی ٹی رپورٹ، شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments


کراچی(یو این پی) تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی ایوان میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی کا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔، دونوں رہنماؤں میں آج صبح دس بجے ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اہم ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ دیدی اب سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے، تین ججز کے تحفظات کو جے آئی ٹی نے کلیئر کر دیا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ کرنا اب عدالت کا کام ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کی تحقیقات کرنی ہیں تو اس سے ہٹ کر کرائی جائیں، شریف خاندان کی جائیداد کی تحقیقات کیلئے الگ ریفرنس بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog