ایم پی اے کی بیٹی کے تشدد سے گھریلو ملازم کی ہلاکت، ابتدائی رپورٹ میں تشدد ثابت

Published on July 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments


لاہور (یو این پی)ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد نے ملزمہ فوزیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سازش کے تحت مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے واقعے کی تین روز میں انکوائری کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کہ ورثا کو قانونی معاونت فراہم کرینگے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog