مانگا منڈی :شوہر نے تشدد سے بیوی مار ڈالی ، ملزم گرفتار

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور (یو این پی) مانگا منڈی کے علاقہ الخالد ٹاؤن میں شوہر نے بیوی ریحانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ دم توڑ گئی ۔پولیس کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم اپنی بیوی کی تدفین کی کوشش کر رہا ہے جس پر مانگا منڈی پولیس نے لیڈی اہلکاروں کیساتھ چھاپہ مارا اور ملز م کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق خاتون کے جسم اور گردن پر تشدد کے نشانات واضح طور پر پائے گئے ہیں، تاہم لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy